یہ مقالہ مجلہ المیزان، جلد ۴، شمارہ ۲(اپریل تا جون ۲۰۲۲) میں شائع ہوا ۔ جسے ڈاکٹر صبغت اللہ ، ڈاکٹر عبد الماجد اور ڈاکٹر امان اللہ نے مشترکہ طور پر لکھا۔
رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر مختلف مؤرخین، علماء، اور سیرت نگاروں کے درمیان مختلف آراء و نظریات پائے جاتے ہیں۔ سیرت النبی پر لکھنے والے مصنفین کو زمانی اعتبار سے تین ادوار میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
(1) ابتدائی یا قدیم دور کے مصنفین،
(2) قرونِ وسطیٰ کے مصنفین، اور
(3) عصرِ حاضر کے مصنفین۔
ان سیرت نگاروں، مؤرخین اور علماء کے نظریات و آراء سیرت النبی کی کتب کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ کی کتابوں میں بھی نمایاں طور پر موجود ہیں۔ زیرِ نظر مقالے میں نبی کریم ﷺ کی ولادتِ مبارکہ سے متعلق مختلف ادوار کے مصنفین کے نقطۂ نظر کا تحقیقی و تجزیاتی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ مطالعہ تاریخی دلائل اور استدلالی بنیادوں پر مبنی ہے جس میں تینوں ادوار کے مصنفین کے خیالات اور ان کے نتائجِ فکر کا تقابلی مطالعہ شامل ہے۔
اس تحقیق کا مقصد نبی کریم ﷺ کی ولادتِ مبارکہ کو علمی و تحقیقی زاویے سے اجاگر کرنا اور قدیم، وسطی اور جدید مصنفین کی آراء کو علمی انداز میں پیش کرنا ہے تاکہ سیرتِ طیبہ ﷺ پر علمی مباحث کے نئے پہلو سامنے آسکیں۔ اس ضمن میں معروف محققین، مؤرخین اور سیرت نگاروں کے دلائل و حوالہ جات پیش کیے گئے ہیں۔
مکمل مقالہ پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں