بر صغیر پاک و ہند میں صوفیاء کی خدمات سیرت۔ سیرت کانفرنس

دو روزہ بین القوامی سیرت کانفرنس

موضوع : بر صغیر پاک و ہند میں صوفیاء کی خدمات سیرت

05 سے  06  نومبر 2025

تعارف 

سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم دین اسلام کے حقیقی فہم کی بنیاد ہے ،جو امت مسلمہ کی فکری اور عملی اصلاح میں ایک بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔برصغیر پاک و ہند میں سیرت طیبہ کی بنیادوں پر اسلام کی ترویج و اشاعت میں صوفیائے کرام کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔صوفیا نے اس خطے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریری اور عملی ترویج کے ذریعے روحانی وہ اخلاقی اصلاح کے ساتھ ساتھ سماجی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا۔برصغیر میں صوفیانہ ادب میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چھاپ بہت گہری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اخلاقی اصلاح کے میدان میں اور غیر مسلموں کے قبول اسلام کے سلسلہ میں صوفیاء کی خدمات کو بے پناہ پذیر ائی حاصل ہوئی ہے۔اسی تناظر میں شعبہ سیرت سٹڈیز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے، جس کا موضوع”بر صغیر پاک و ہند میں صوفیا کی خدمات سیرت"ہے. اس موضوع سے متعلق سیرت النبی ﷺکے اہم محاور پر علمی گفتگو اور تحقیقات پیش کی جائیں گی۔ ماہرین اور محققین سیرت کو مقالات لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ اس علمی ورثے کو اجاگر کیا جا سکے۔ یہ کانفرنس سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ترویج اور اسلامی تعلیمات کی فہم و اشاعت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور امت مسلمہ کی فکری و عملی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔

مجوزہ عناوین

سیرت طیبہ کی اشاری تعبیرات صوفیائے کرام کی کتب سیرت کے اسالیب و مناہج

بر صغیر میں مولود ناموں کی روایت

صوفیا کی شاعری میں سیرت کے پہلو

صوفی تصانیف میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مباحث

صوفیا کے ملفوظات میں سیرت کے نقوش

اشغال صوفیہ میں سیرت سے استفادہ

انسانی نفسیات اور سیرت طیبہ

تعلیم و تزکیہ کے نظام میں سیرت النبی ﷺ کا اطلاق

صوفیا کے مخطوطات سیرت : تعارف و تحقیق

اہم تاریخیں

خلاصہ جمع کروانے کی آخری تاریخ:  10 ستمبر 2025

خلاصہ قبولیت کی اطلاع:  15 ستمبر 2025

مقالہ جمع کرانے کی آخری تاریخ:  15 اکتوبر 2025

خلاصہ جمع کروانے کا لنک

زیر اہتمام:  شعبہ سیرت سٹڈیز کلیہ و علوم اسلامیہ

مقام ڈبلیو ایم ذکی حال اکیڈمک  کمپلیکس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد

پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود پیٹرن ان چیف/ وائس چانسلر

پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی پیٹرن/ ڈین فیکلٹی

پروفیسر ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی چیف ارگنائزر /چیئرمین شعبہ سیرت سٹڈیز

ڈاکٹر حافظ سعید الرحمن/ کانفرنس سیکرٹری   

0314 552 0708

0333 0097 592

Leave a Comment

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے