حضرت ابو طالب کے قصیدہ لامیہ کا تحقیقی جائزہ

مقالات مجلات  # (1)

1۔عنوان

رسول اللہ ﷺ کے دفاع میں حضرت ابو طالب کا قصیدہ لامیہ کا تحقیقی جائزہ

Poetry of Abu Talib in the fovour of Prophet (PBUH)

1۔تعارف

یہ مقالہ   نبی اکرم ﷺ کے چچا جان حضرت ابو طالب کے انحضور ﷺ کے دفاع میں کہے جانے والے مشہور قصیدہ لامیہ کے تعارف ، اس کے اہم اشعار کا  متن اور  ترجمہ پر   مشتمل ہے ۔  یہ مقالہ  مدثر حمید نے لکھا ہے، جو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ اسلامیہ کالج کوپر روڈ لاہور میں  اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔  یہ مقالہ  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے مجلہ معارف اسلامی نے  جلد ۱۹ ، شمارہ نمبر ۲ ، جولائی تا دسمبر ۲۰۲۰ ء میں شائع کیا ہے(1مدثر حمید ،رسول اللہ ﷺ کے دفاع میں حضرت ابو طالب کا قصیدہ لامیہ کا تحقیقی جائزہ، مجلہ معارف اسلامی،  (اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)، ج۱۹: ش ۲(جولائی -دسمبر ۲۰۲۰)، ص ۱۲۹- ۱۴۹.)

مقالہ نگار نے اس میں حضرت ابو طالب کے تعارف اور نبی اکرم ﷺ سے ان کی محبت و شفقت اور آپ ﷺ کے دفاع و نگہداشت کے لیے ان کی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا ہے ۔ اور ان کے مشہور قصيده لامية جو شيخ محمد حسن آل ياسين  کی تحقیق سے ديوان ابي طالب بن عبد المطلب کے عنوان سے مكتبة هلال، بيروت ، لبنان سے 2003 ميں شائع ہو چکا ہے۔ مقالہ نگار نے درج ذیل اہم موضوعات کا احاطہ کیا ہے ۔

1۔اہم موضوعات

۱۔ حضرت ابو طالب کا تعارف

۲۔ آنحضور ﷺ کی نگہداشت میں حضرت ابو طالب کا کردار

۳۔ نبی اکرم ﷺ کے شمائل و خصائص

۴۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پرورش نبوی

۵۔ قریش کے وفود کی حضرت ابو طالب کے پاس حاضری اور مطالبات

۵۔ حضرت ابو طالب کے رسول اللہ ﷺ سے مکالمات اور تائید و نصرت مصطفی کا عہد اور اشعار ابو طالب

۶۔ حضرت ابو طالب کے قبول اسلام کی بحث (مقالہ نگار نے لکھا ہے کہ ان کے ایمان پر اکثر علماء کے نزدیک کوئی قطعی دلیل نہیں ہے) تاہم ان کے عدم قبول پر ابن کثیر کے حوالے سے حکمت کا ذکر یہ کیا ہے کہ ان کے عدم قبول سے وہ قریش کے مقابل اسلام کا بہتر دفاع کرنے کے قابل ہوئے)

۷۔ حضرت ابو طالب کی وفات

۸۔ حضرت ابو طالب کے قصیدہ لامیہ کا تعارف اور اس کی تین شروح کا ذکر

۹۔ حضرت ابو طالب کی شاعری کی خصوصیات اور قصیدہ کی اشعار کی تعداد (۹۴ یا اسی) ہونے اور اس کے متن کا سيرة ابن هشام ، الروض الانف اور سيرة الحلبية میں ہونے اکا ذکر۔

۱۰ ۔ قصیدہ لامیہ کے اہم اشعار کا متن و ترجمہ

۱۱۔ خلاصہ بحث

۱۲ ۔ حوالہ جات ( ۲۱ حوالے ذکر کیے ہیں، جن میں ابن هشام (السيرة النبوية)، ، السهيلي (الروض الانف)،  ابن اثير(الكامل)  ، ابن كثير(البداية و النهاية) ، ابن حجر(الاصابة) ، حلبي (انسان العيون) ، عبد الله بن مسلم الدينوري ابن قتيبة ( المعارف) ، نويري (نهاية الارب ) ، ابن ابي الحديد (شرح نهج البلاغة) ، جمحي (طبقات فحول الشعراء) کے حوالہ جات ذکر کیے ہیں۔

ذیل میں مقالہ نگار کا مقالہ کے ضمن مین ابسٹریکٹ پیش ہے۔

3. Abstract

When we are talking about life of Peace Be Upon him, it is called “Seerah” and besides that it is called “Shamail Nabwiyah”. In which is described the life of Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) as well as the characteristics of his life and his prayers are also mentioned. According to this, many scholars write books which are famous names like Imam Tirmazi, Qazi Ayaz , Ibn-e-Katheer , Allama Sayooti and Mulla Ali Qari. In addition to many books were written on his Characters in after Islam but before Islam have been told many poetries on his “Seerah” and “Shamayil”. In this article described, commented and reviewed the “Shamayil Nabwiyah” (Peace Be upon him) from Dewan-e- Abi Talib.

۴ ۔مقالہ کا لنک

Link :  1

۔

  • 1
    مدثر حمید ،رسول اللہ ﷺ کے دفاع میں حضرت ابو طالب کا قصیدہ لامیہ کا تحقیقی جائزہ، مجلہ معارف اسلامی،  (اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی)، ج۱۹: ش ۲(جولائی -دسمبر ۲۰۲۰)، ص ۱۲۹- ۱۴۹.
Leave a Comment

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *