سیرت کوئز مقابلہ # (000025)
سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ اورایک کروڑ روپے کے انعامات
تعارف
رائے منظور ناصر کی تحریر کردہ کتاب ”سیرت النبی ﷺ “ کا مقابلہ کروایا جاتا ہے اور جیتنے والوں کو ایک کروڑ روپے کے انعامات دیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے کا پہلا مقابلہ 2024 میں ہو چکا ہے اور اب دوسرے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کتاب PDF میں فری ہے، اور آپ اسے اسی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔ یہی کتاب آڈیو میں بھی فری دستیاب ہے، یعنی آپ یہ پوری کتاب سن بھی سکتے ہیں۔ اس کتاب کے امتحان کا داخلہ بھی فری ہے۔ اس مقابلے میں ہر عمر کے مسلمان حصہ لے سکتے ہیں، یعنی بچے، بالغ، بوڑھے، عورتیں اور مرد۔
انعامات
مقابلہ میں جیتنے والوں کے لیے ایک کروڑ روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقابلے کی اہم شرائط
- ہر مسلمان خواہ وہ پاکستان میں ہو یا کسی اور ملک میں رہتا ہو امتحان میں حصہ لے سکتا ہے۔غیر مسلم اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔مقابلے میں ہر عمر کے مسلمان حصہ لے سکتے ہیں یعنی چھوٹے بھی اور بڑے بھی۔ مرد بھی اور عورتیں بھی۔
- رائے منظور ناصر کی تحریر کردہ کتاب” سیرت النبی ﷺ “ سے امتحان کی تیاری کرنی ہے۔
- یہ مقابلہ لاہور میں ہو گا۔یہ مقابلہ آن لائنOnline نہیں ہو گا
- جو لوگ داخلہ بھیجیں گے، جب ان کی باری آئے گی تو انہیں کوئز مقابلے کے لیے بلایا جائے گا۔ اُس وقت انہیں مقابلے کی جگہ، تاریخ اور وقت بتا دیا جائے گا۔
- یہ مقابلہ زبانی کوئز کی صورت میں ہوگا، یعنی زبانی سوال اور زبانی جواب۔
- کتاب کے پہلے 32 صفحات یاد نہیں کرنے اور صفحہ نمبر 285 ، 286 پر جو نعت ہے وہ بھی زبانی یاد نہیں کرنی۔ مقابلے کے لیے صفحہ نمبر 33 سے 488 تک ساری کتاب زبانی یاد کرنی ہے ۔
- کتاب میں موجود نقشے بھی یاد کرنے ہوں گے۔
- مقابلے کے تمام سوالات اسی کتاب کے اندر سے آئیں گے- اس کتاب کے باہر سے کوئی سوال نہیں آئے گا۔
- داخلہ بھیجنے کے لیے آپ فون نمبر 03441182211 پر واٹس ایپ میسج بھیجیں (کال نہیں کرنی)۔ آپ کو داخلے کے بارے میں ساری معلومات اور طریقہ کار بتا دیا جائے گا۔
- مختلف داخلہ فارم میں ایک ہی فون نمبر لکھا جا سکتا ہے۔
- یہ مقابلے شروع ہیں اور ہمیشہ جاری رہیں گے- (ان شاء اللہ)۔
- امیدواروں کو ایک ہی دفعہ لاہور آنا پڑے گا۔ ایک ہی دن میں مقابلے میں حصہ لے کر واپس جا سکیں گے۔
- جن امیدواروں کا تعلق لاہور یا اس کے نزدیک علاقوں سے ہوگا ان کو صبح کی شفٹ میں کوئز مقابلے کے لیے بلایا جائے گا جبکہ دُور والے امیدواروں کو دوپہر کی شفٹ میں بلایا جائے گا تاکہ وہ ایک ہی دن میں مقابلے میں شرکت کرکے واپس جا سکیں۔ وقت کی پابندی لازمی ہوگی اس لیے لاہور سے دور رہنے والے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ ایک رات پہلے لاہور پہنچ جائیں یا رات کا سفر کرلیں۔
- تمام امیدواروں نے آنے جانے اور ٹھہرنے کا خود بندوبست کرنا ہے
- اس مقابلے کی کوئی فیس نہیں ہے ۔نہ داخلہ فیس ہے اور نہ ہی رجسٹریشن فیس ہے اور نہ ہی کوئی اور فیس بلکہ سب کچھ فری ہے۔
مقابلے کا فارمیٹ
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اب تحریری امتحان نہیں ہوگا بلکہ اب یہ کوئز مقابلے ہوں گےیعنی زبانی سوالات پوچھے جائیں گے جن کے موقعہ پر ہی زبانی جوابات دینے ہوں گے۔
مقابلہ میں حصہ لیجئے
یہ کوئز مقابلے شروع ہو چکے ہیں۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 0344-1182211 پر واٹس ایپ میسج کریں۔ اس نمبر پر کال نہیں کرنی بلکہ واٹس ایپ میسج کرنا ہے۔
کوئز مقابلے کا پہلا مرحلہ
ہر پروگرام میں چار لوگ شرکت کریں گے جنہیں موقعہ پر ایک لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے ۔گویا ہرپروگرام میں ہر امیدوارکو 25 ہزار روپے کے نقد انعامات جیتنے کا موقعہ ملے گا ۔کچھ عرصے کے لیے ہر ہفتے میں ایک پروگرام ہوگا ۔اس کے بعد ہفتے میں دوپروگرام اور اسی طرح پروگراموں کی تعداد بڑھتی چلی جائے گی ۔ یہ مقابلے ہمیشہ ہمیشہ جاری رہیں گے (ان شاءاللہ)۔
ہر پروگرام میں ہر امیدوار سے 5 سوالات پوچھے جائیں گے۔ جن کی انعامی رقم کی تفصیل یہ ہے:۔
- پہلا سوال 1000 (ایک ہزار) روپے
- دوسرا سوال 2000 (دو ہزار) روپے
- تیسرا سوال 5000 (پانچ ہزار) روپے
- چوتھا سوال 7000 (سات ہزار) روپے
- پانچواں سوال 10000 (دس ہزار ) روپے
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے پانچوں سوالات کے جوابات درست ہوئے تو آپ 25000 روپے موقعہ پر کیش (Cash) جیت سکتے ہیں یعنی جتنے جوابات درست ہوں گے اتنی انعامی رقم آپ جیت سکیں گے۔اس کے علاوہ نیک لوگ امید وار وں کے لیے تحفے بھی بھیجتے ہیں جو کہ تمام امیدواروں میں برابر تقسیم کیے جاتے ہیں ۔تحائف کی تفصیل کے لیے ہمارا فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل (Rai Manzoor Nasir Official) وزٹ کریں ۔
کوئز مقابلے کا دوسرا مرحلہ
اس کا مطلب یہ ہوا کہ انعامات کی بارش ہے۔(ہر پروگرام میں ایک لاکھ روپے ہماری طرف سے ہوں گے اور بے شمار انعامات باقی لوگوں کی طرف سےہوں گے) ۔ دل تھام کر سنیے ! اس سے آگے اور بھی بہت کچھ ہے۔اگلا مرحلہ یہ ہوگاکہ ہر پروگرام میں اچھے نمبر حاصل کرنے والا اگلے مرحلے میں حصہ لے سکے گا۔اگلے مرحلے میں صرف 50 -امیدوار حصہ لیں گے جن کے درمیان کوئز مقابلہ کرایا جائے گا اور ان میں 50-لاکھ روپے کے مزید انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔اس مرحلے میں جیتنے والے 25-امیدواروں کو انعامات دیے جائیں گے جس میں کم از کم انعامی رقم ایک لاکھ (100000) روپے اور زیادہ سے زیادہ دس لاکھ (One million) روپے ملے گی۔ دیگر نیک لوگوں اور اداروں کی طرف سے بھیجے جانے والےبے شمار قیمتی تحائف اس کے علاوہ ہوں گے، آپ کی توقع سے بھی بڑھ کر (ان شاء اللہ)۔
پہلے مقابلے کی جھلکیاں
اہم اعلان
کتاب کا تعارف

پی ڈی ایف میں یہ کتاب فری ہے اور اسی ویب سائٹ (Website ) سے ڈاؤن لوڈ (Download) کی جا سکتی ہے ۔اگر آپ کو چھپی ہوئی کتاب یعنی Printed Book چاہیے تو آپ فون نمبر 1182211۔0344 پر واٹس ایپ میسج بھیج دیں ۔اس نمبر پر کال نہ کریں بلکہ Whatsapp Message کر یں ۔ کتاب آپ کے گھر پہنچا دی جائے گی۔اس کتاب کی قیمت چند سو روپے ہے ۔مدرسوں ،سکولوں اور کالجوں کا اگر زیادہ کتابوں کا آرڈر ہو گا تو خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا۔ یہ پوری کتاب آڈیو میں اسی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ آپ اسے سن بھی سکتے ہیں اور ڈاؤن لوڈ (Download)بھی کر سکتے ہیں۔
آپ پی ڈی ایف (PDF)سے بھی تیاری کر سکتے ہیں جو کہ بالکل فری ہے۔ البتہ اگر اپنی مرضی اور خوشی سے آپ چاہیں تو چھپی ہوئی (Printed Book) خرید سکتے ہیں۔