اردو سیرت نگاری میں معجزات کے کلامی مباحث کا مطالعہ

یہ مقالہ ڈاکٹر شمائلہ اسحق  اور ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی نے تحریر کیا ہے ۔ جو گورنمنٹ کالگ وومن یونیورسٹی سیالکوٹ کے  مجلہ  العلم  کی جلد نمبر ۵ شمارہ  نمبر ۱ میں  ۱۸ مارچ  ۲۰۲۱ کو شائع ہوا ۔ بنیادی طور پر یہ مقالہ ڈاکٹر  شمائلہ اسحق کے پی ایچ ڈی تھیسس کے مباحث سے ماخوذ ہے۔ جس میں برصغیر کی سیرت نگاری  میں منتخب مصنفین کی کتب سے کلامی مباحث کا مطالعہ کیا گیا ہے۔ 

تعارف: 

نبوت کی خصوصیات  میں معجزات  کو  اہم  مقام حاصل ہے۔  اردو کی  اکثر کتب سیرت میں صرف معجزات رسول اللہ ﷺ کے بیان پر اکتفا کیا گیا ہے، تاہم  انیسویں اور بیسویں صدی کے جن نامور سیرت نگاروں نے  معجزات  کے کلامی مباحث کو خاص اہتمام سے  موضوع بحث بنایا  ہے۔ان میں علامہ شبلی نعمانی،سید سلیمان ندوی، مولانا ادریس کاندھلوی ، قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری اور پیر کرم شاہ الازہری شامل ہیں۔ سید سلیمان ندوی نے”  سیرة النبیؐ ” کی ابتداء میں نفسِ معجزہ کی حقیقت، قرآن مجید،  فلسفہ قدیم و جدید اور علم کی روشنی میں معجزہ کے  امکانِ وقوع پر بڑی سیر حاصل بحث  کی  ہے  ۔ پھر قرآن مجید کی آیات بينات  نيز مستند احادیث کی روشنی میں  معجزات کا عام بیان اور  معجزات کی نامعتبر روایات پر تنقید بھی اس موضوع کا حصہ ہے۔  اس کے علاوہ علامہ شبلی کی علم الکلام اور الکلام  میں ان موضوعات پر بحث شامل ہے۔ علامہ ادریس کاندھلوی نے  اپنی کتب "سیرة المصطفیﷺ” اور "الکلام ” میں معجزات پر تفصیلی کلام کیا ہے۔

عنوانات: 

مقالہ میں   ذیل کے عنوانات / موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 

تعارف 

سابقہ تحقیقی مواد کا جائزہ

معجزہ کا لغوی مفہوم 

معجزہ کا اصطلاحی مفہوم 

قرآن حکیم میں معجزہ کت متبادلات

معجزات کی بحث کا مبدا تخلیق  اور وجود کی بحث سے تعلق

معجزات کے کلامی مباحث

معجزہ : خرق عادت یا سلسلہ علل و معلول

معجزہ اور سحر میں فرق

معجزہ کی ضرورت

معجزہ کی اثر پذیری 

یقین معجزہ کی شرائط 

آنحضرت ﷺ اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کے معجزات میں  اختلاف کے اسباب

معجزات محمدیہ ﷺ کی  اقسام 

معجزات عقلیہ  (پہلا عقلی معجزہ ۔ آپ ﷺ کی سیرت ) (دوسرا عقلی معجزہ : قرآن مجید) 

معجزات حسیہ 

خلاصہ کلام 

نتائج 

سفارشات

مقالہ کا لنک: 

مکمل مقالہ پڑھے کے لیے اس لنک پر کلک کریں:

اردو سیرت نگاری میں معجزات کے کلامی مباحث کا  مطالعہ

Leave a Comment

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے