المختصر الكبير في سيرة الرسولﷺ

المختصر الكبير في سيرة الرسول ﷺاور اس كي تلخيصات كا تقابلي وتجزياتي مطالعه

تعارف:
 سيرت  رسول الله ﷺ  کی ترویج و اشاعت میں آغاز اسلام سے عصر حاضرتک غیر معمولی تعداد پر مشتمل  علما نے اپنی  زندگیاں بسر کیں اور مطول و مختصر کتب لکھنے کی سعادت پائی ۔ خاندان ابن جماعہ بھی ان سعادتمندوں میں شامل ہے ، جس کے افراد نے سیرت پر رسائل اور کتب   تصنیف کیں، جن میں سے تین مختصرات سیرت   اس مقالہ میں زیر بحث لائی گئی ہیں ۔     المختصر الكبير في سيرة الرسول ﷺ عز الدين ابو عمر عبد العزيز بن بدر الدين محمد بن ابراهيم بن سعد الله بن جماعة(767ھ) كي تصنيف هے۔ یہ  سيرت كا جامع تر اختصار هے ، جس ميں متعدد مآخذ بالخصوص الدمياطي كي سيرت  كي بنياد پر اٹھائیس فصول ميں سيرت اور متعلقات سيرت كو متوازن انداز ميں ، صحت كے سا تھ بيان كيا گيا هے۔المختصر الكبير کی تلخیص مزید خود مؤلف گرامی نے “المختصر الصغير  في سيرة البشير و النذير “کے نام سے کی ، پھر اس کے بعد ان کے پوتے عز الدين محمد بن أبي بكر بن عبد العزيز ابن جماعة (819 ھ) نے الغرر و الدرر في سيرة خير البشر کے نام سے کتاب مذکور کی تلخیص کی ۔ اس مقالہ میں تینوں کتب کا متنی تحلیلی و تقابلی مطالعہ پیش کیا جا رہا ہے۔

۱۔  المختصر الكبير في سيرة الرسول ﷺ

مؤلف : عز الدين عبد العزيز بن بدر الدين محمد بن ابراهيم بن سعد الله بن جماعة الكناني1علامہ ابوعمر عزالدین عبد العزیز بن محمد بن ابراہیم بن سعد اللہ بن جماعة  الحموی الشافعی ، 694  ہجری  میں دمشق میں پیدا ہوئے۔اپنے والد اور وقت کے کبار علماء ، جن میں ابن عساکر ،ابن الفراء ،شرف الدین الدمیاطی  جیسے اساتذہ  سمیت تیرہ سو سے زائد اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ مصر میں شوافع کے قاضی القضاۃ رہے۔ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔  مکہ میں 767   ھ  میں وفات پائی اور   قبرستان معلى میں الفضیل بن عیاض  کی قبر کے ساتھ دفن ہوئے۔ (تاج الدين عبد الوهاب بن تقي الدين السبكي ،طبقات الشافعية الكبرى،المحقق: د. محمود محمد الطناحي د. عبد الفتاح محمد الحلو، (دار هجر للطباعة والنشر والتوزيع،ط: الثانية، 1413هـ) 6: 24)۔

مخطوطات : اس کتاب کے مخطوطات مختلف مکتبات میں پائے جاتے ہیں، جن میں درج ذیل مکتبات شامل ہیں۔

مكتبة الاوقاف بغداد، دار الكتب المصرية،مكتبة جامعة برنستون،
دار الكتب الوطنية تونس،
مكتبة المتحف العراقي، مكتبة المتحف البريطاني، مكتبة اسكوريال۔

طباعات : اس کتاب کی متعدد طباعات ہوئی ہیں ، جن میں درج ذیل اہم ہیں۔

دار البشير2عبد العزيز بن محمد بن إبراهيم ابن جماعة(767ھ)،المختصر الكبير في سيرة الرسول صلى الله عليه وسلم،المحقق: سامي مكي العاني،  عمان: دار البشير ط: الأولى، 1993م(متني تقابل و تبصره كے ليے یہی طباعت پیش نظر ہے)
 دار الثقافیہ قاہرہ،عالم الكتب بيروت،مؤسسہ الرسالہ بيروت،مكتبہ النهضہ بغداد ۔

تعداد صفحات : ۱۵۸ صفحات

2۔   المختصر الصغير في سيرة البشير النذير

مؤلف / مصنف : عز الدين  عبد العزيز بن بدر الدين محمد بن ابراهيم بن سعد الله بن جماعة الكناني (767ھ)

مخطوطات : اس کتاب کے مخطوطات مختلف مکتبات میں پائے جاتے ہیں، جن میں درج ذیل مکتبات شامل ہیں۔

مكتبة الازهرية، مكتبة تيمورية، مكتبة جامعة كويت، ، مكتبة الخالدية القدس،

أولو جامع، محمود الثاني قبرص، توب قابي استانبول (بغداد كشك و أحمد الثالث)،

مدرسة الحجيات موصل، مكتبة بايزيد۔

طباعات :  اس کتاب کی متعدد طباعات ہوئی ہیں ، جن میں درج ذیل اہم ہیں۔

عالم الكتب بيروت3عز الدين عبد العزيز بن محمّد ابراهيم ابن جماعة(767ھ) ، المختصر الصغير في سيرة البشير النذير، تحقيق: محمّد كمال الدين عز الدين، (بيروت: عالم الكتب، ، ط:الاولى، 1988 م (متني تقابل و تبصره كے ليے یہی طباعت پیش نظر ہے)

دار الميراث النبوي الجزائر، مكتبة الفلاح قاهرة، عين للدراسات و البحوث قاهرة۔

تعداد صفحات : ۲۱۸صفحات

3 ۔ الغرر و الدرر في سيرة خير البشر (مختصر في السيرة النبوية)

مؤلف / مصنف : عز الدين محمد بن أبي بكر بن عبد العزيز ابن جماعة (819 ھ)

طباعات:   ۔ دار النوادر دمشق سے اس کی ایک ہی اشاعت 2007 میں ہوئی ہے 4عز الدين محمد بن أبي بكر بن عبد العزيز ابن جماعة(819ه) ، الغرر و الدرر في سيرة خير البشر، تحقيق : عدنان بن محمود أبو زيد،(دمشق: دار النوادر، ط : الأولى، 1427ھ/ 2007 م)۔۔ 

صفحات : 119

مذکورہ تینوں کتب پر تفصیلی تبصرہ ، متنی تقابل اورخصوصیات کے لیے مقالہ پڑھیے۔ کلک کریں

 تینوں کتب کا براہ راست مطالعہ کرنے کے لیے درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کیجئے                                                                       

حوالہ جات

  • 1
    علامہ ابوعمر عزالدین عبد العزیز بن محمد بن ابراہیم بن سعد اللہ بن جماعة  الحموی الشافعی ، 694  ہجری  میں دمشق میں پیدا ہوئے۔اپنے والد اور وقت کے کبار علماء ، جن میں ابن عساکر ،ابن الفراء ،شرف الدین الدمیاطی  جیسے اساتذہ  سمیت تیرہ سو سے زائد اساتذہ سے کسب فیض کیا۔ مصر میں شوافع کے قاضی القضاۃ رہے۔ متعدد کتب کے مصنف ہیں۔  مکہ میں 767   ھ  میں وفات پائی اور   قبرستان معلى میں الفضیل بن عیاض  کی قبر کے ساتھ دفن ہوئے۔ (تاج الدين عبد الوهاب بن تقي الدين السبكي ،طبقات الشافعية الكبرى،المحقق: د. محمود محمد الطناحي د. عبد الفتاح محمد الحلو، (دار هجر للطباعة والنشر والتوزيع،ط: الثانية، 1413هـ) 6: 24)۔
  • 2
    عبد العزيز بن محمد بن إبراهيم ابن جماعة(767ھ)،المختصر الكبير في سيرة الرسول صلى الله عليه وسلم،المحقق: سامي مكي العاني،  عمان: دار البشير ط: الأولى، 1993م
  • 3
    عز الدين عبد العزيز بن محمّد ابراهيم ابن جماعة(767ھ) ، المختصر الصغير في سيرة البشير النذير، تحقيق: محمّد كمال الدين عز الدين، (بيروت: عالم الكتب، ، ط:الاولى، 1988 م
  • 4
    عز الدين محمد بن أبي بكر بن عبد العزيز ابن جماعة(819ه) ، الغرر و الدرر في سيرة خير البشر، تحقيق : عدنان بن محمود أبو زيد،(دمشق: دار النوادر، ط : الأولى، 1427ھ/ 2007 م)۔
Show 1 Comment

1 Comment

  1. Hi, this is a comment.
    To get started with moderating, editing, and deleting comments, please visit the Comments screen in the dashboard.
    Commenter avatars come from Gravatar.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *