تين روزه بين الاقوامي سيرت كانفرنس
عالم اسلام كو درپيش سياسي ، سماجي اور معاشي چيلنجز اور ان كا تدارك ۔ سيرت النبي ﷺ کی روشنی میں
1۔تعارف
مقالات جمع کروانے کی آخری تاریخ ۔۔۔۔ 10 مئی 2025 ۔ كانفرنس كا انعقاد كراچي ميں 22مئی 2025، كائٹه ميں 24 مئی 2025 اور اسلام آباد ميں 31 مئی 2025 کو منعقد ہو گی۔
2۔مقالات كي زبانيں
مقالات اردو انگريزي ، عربي اور فارسي ميں پيش كيے جا سكتے هيں۔
3۔انعامات
بهترين مقالات كے ليے بالترتيب اول ، دوم اور سوم انعامات مبلغ ايك لاكه ، پچهتر هزار اور پچاس هزار مقرر كيے گئے هيں۔
نمبر (00019#) نبی اکرم خاتم النبیین ﷺ کے اسماء پاک سے متعلق اردو میں لکھی گئی کتب و مقالات کی فہرست پیش خدمت ہے پاکستانی یونیورسٹیوں میں ہونے والے سندی مقالات کی فہرست درج ذیل ہے
نمبر (00018#) نبی اکرم خاتم النبیین ﷺ کے والدین کریمین سے متعلق اردو میں لکھی گئی کتب و مقالات کی فہرست پیش خدمت ہے پاکستانی یونیورسٹیوں میں ہونے والے سندی مقالات کی فہرست درج ذیل ہے
نمبر (00017#) نبی اکرم ﷺ اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام کے معجزات پر اردو میں بہت سی کتب لکھی گئی ہیں۔ اس پوسٹ میں ان کتب کی فہرست شامل کی گئی ہے تاکہ تحقیق و تلاش کرنے والوں کو سہولت ہو۔ یہ فہرست حتمی اور مکمل نہیں ہے…
اردو نعت کے موضوع پر متعدد محققین پی ایچ ڈی کی سطح کے مقالات تحریر کر چکے ہیں۔ اردو میں نعتیہ شاعری کے موضوع پر ڈاکٹر سید رفیع الدین اشفاق نے 1955 میں ناگپور یونیورسٹی انڈیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ڈاکٹر ریاض مجید دوسرے محقق ہیں جنہوں نے اردو نعت پر ایسی ہی ڈگری حاصل کی، بعد میں مظفر عالم جاوید ، عاصی کرنالی اور محمد اسماعیل آزاد کے علاوہ بھی پاک و ہند کے کچھ زعما نے اردو نعت پر داد تحقیق دی۔ اتنے تحقیقی مقالات کے بعد اردو نعت کے موضوع پر ایک اور مقالے کی گنجائش بظاہر سوالیہ نشان ہے ، لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ پہلو سامنے آئے گا کہ رفیع الدین اشفاق اور ریاض مجید کا موضوع اردو نعت گوئی تھا۔ شعرائے نعت کے موضوعات و اسالیب اور ان کی ادبی خدمات ان کی تحقیق کا تخصص تھا۔ ضمنا ممنوعات و مرغوبات نعت کا ذکر بھی ان کے ہاں ملتا ہے۔ اردو نعتوں کے ہیئت ی مطالعہ کا عہد با عہد جائزہ ان کے موضوع نہ تھا اور نہ ان سے اس کام کی توقع مناسب لگتی ہے۔ ڈاکٹر مظفر عالم جاوید کا دائرہ تحقیق میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تخصیصا مولود نامہ تک محدود ہے۔ یہ نعت کے مضامین میں سے ایک اہم وقیع اور شاندار موضوع ہے ۔لیکن اس کا دائرہ اصل بھی ہیئتوں کے تفصیلی مطالعہ تک نہیں جاتا۔ ڈاکٹر آصف کرنالی کی تحقیق کا موضوع اردو حمد و نعت پر فارسی کی شعری روایت کے اثرات کی دریافت تھا، لیکن ہر ہیئت کا عہد با عہد جائزہ ان کا بھی موضوع تحقیق نہیں تھا، نیز نعت کے علاوہ چونکہ حمد بھی ان کے دائرہ تحقیق میں شامل تھی، لہذا ان کے موضوع کی الگ شناخت ظاہر ہے۔